پیپلزپارٹی،ایم کیوایم اور پاک سرزمین پارٹی میں ایک دوسرے کے رہنماؤں کو شامل کرنے کی سیاسی جنگ میں تیزی

پیپلزپارٹی کا بھی بھرپور جواب ،ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی پارٹی میں شامل

جمعہ 29 اپریل 2016 09:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اپریل۔2016ء)پیپلزپارٹی،ایم کیوایم اور پاک سرزمین پارٹی میں ایک دوسرے کے رہنماؤں کواپنی پارٹی میں شامل کرنے کی سیاسی جنگ میں تیزی آگئی ہے دوروزقبل پیپلزپارٹی کے رہنماساتھی اسحاق ایڈووکیٹ کی ایم کیوایم میں شمولیت کے روزبعدہی جمعر ات کے روزپیپلزپارٹی نے بھرپوراندازمیں جواب دیدیاہے وزیراعلی ہاؤس میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپرکی موجودگی میں ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی پونجومل بھیل نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرتے ہو ئے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا اس موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے پونجومل بھیل نے کہاکہ انہوں نے پچھلے10سال سے ایم کیوایم کے پلیٹ فارم پرجدوجہد کررہے تھے مگرایم کیوایم نے صرف دوتین شہروں تک محدودرہی وہ سیاست میں اس لئے آئے کہ اقلیتی عوام کی خدمت کرسکیں اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے کرداراداکریں مگروہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے اس لئے اب انہوں نے ملک کی سب سے بڑی پارٹی اور سندھ کی نمائندہ جماعت پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں اس موقع پراقلیتی رہنمابھی موجودتھے۔