فلپائن ، فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں14باغی ہلاک ، متعدد زخمی

جمعہ 29 اپریل 2016 10:16

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اپریل۔2016ء) فلپائن میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں ابو سیاف گروپ کے 14 جنگی جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کی مسلح افواج کے سربراہ نوئل دیتویاتو نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کینیڈین شہری کاسر قلم کرنے کے پس منظر میں سکیورٹی فورسز نے ابو سیاف گروپ کیخلاف متعدد فضائی حملے کئے جھڑپوں میں چودہ جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تاہم کسی سکیورٹی اہلکار کوئی نقصان نہیں پہنچا

متعلقہ عنوان :