حلب میں القدس کے ہسپتال پر فضائی حملہ ”شرمناک“ عمل ہے،جان کیری

جمعہ 29 اپریل 2016 10:13

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اپریل۔2016ء)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ حلب میں القدس کے ہسپتال پر کیا جانے والا فضائی حملہ ”شرمناک“ عمل ہے۔ ہسپتال کو ’ڈاکٹرز وداوٴٹ بارڈرز‘ اور ’ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی چلاتی تھی جبکہ حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے، جن میں بچے، مریض اور طبی اہل کار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اِس حملے سے متعلق حقائق اکٹھے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ایک مشہور طبی تنصیب کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا، جس سے ایسی ہی تنصیبات اور بچاوٴ سے وابستہ اہلکاروں کے خلاف شامی حکومت کے ہولناک ریکارڈ کا پتا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان فضائی کارروائیوں میں سینکڑوں بے گناہ شامیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ نے حلب کی تباہ کْن صورت حال اور شامی حکومت کی تازہ ترین جارحانہ اقدامات کا جائزہ لیا حالانکہ جنگ بندی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ ایسے عمل سے پْرتشدد کارروائیوں کی داستان بڑھ جاتی ہے اور مخاصمانہ کارروائیوں کو بند کرنے کے کام کو دھچکا لگتا ہے۔

متعلقہ عنوان :