آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی الگ الگ پارٹیاں منظر عام پر آگئیں

الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی پارٹیوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی

جمعہ 29 اپریل 2016 10:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اپریل۔2016ء) آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی الگ الگ پارٹیاں منظر عام پر آگئیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی پارٹیوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعرات کے روز سیاسی جماعتوں کی لسٹ اپ ڈیٹ کیں تو انکشاف ہوا کہ آصف علی زرداری نے جو تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں ہیں ان کے مطابق آفص علی زرداری پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر ہیں جبکہ جو تفصیلات بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گئیں ہیں ان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے پیٹرن انچیف صدر ہیں اور ان دونوں پارٹیوں کے دفاتر بھی الگ الگ پتہ پر ہیں الیکشن کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کی جو تفصیل اپ ڈیٹ کی ہیں ان کے مطابق پاکستان میں سیاسی پارٹیوں کی تعداد 327 ہو گئی ہے ۔