پاک بھارت سیکرٹریز ملاقات تعمیری رہی ہے،بھارتی وزارت خارجہ

جمعہ 29 اپریل 2016 10:05

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اپریل۔2016ء) بھارتی وزارت خارجہ نے پاک بھارت سیکرٹریز ملاقات کو تعمیری قرار دے دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹھانکوٹ واقعہ کی تحقیقات اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقہ کار پر بات چیت کا ہے ملاقات میں دونوں ملکوں کے خیالات کا تبادلہ کیا گیا ہے خیالات کے تبادلے سے تعلقات میں بہتری آتی ہے تعلقات کے لئے پرامید رہنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

پاک بھارت جامع مذاکرات کے وقت کا تعین نہیں ہوا ہے دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ کے درمیان ملاقات ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :