احمد شہزاد پاکستان کپ کے ٹاپ سکورر بن گئے

جمعرات 28 اپریل 2016 10:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اپریل۔2016ء) یونس خان کا پاکستان کپ سے آؤٹ ہونا احمد شہزاد اور خیبر پختونخواہ کے لیے مبارک ثابت ہوا۔ احمد شہزاد نے کپتانی کے بوجھ تلے دبنے کی بجائے موقع کو غنیمت جانا اور بلے اور دماغ کا خوب استعمال کیا۔

(جاری ہے)

سیلفی کنگ سے شہرت پانے والے احمد شہزاد نے سندھ کے خلاف اہم میچ میں ایک سو چار گیندوں پر سنچری داغ دی۔ ان فارم اوپنر نے شاندار اننگز میں دس زور دار چوکے اور ایک فلک شگاف چھکا لگایا۔ بطور کپتان وہ اپنے پہلے میچ میں اناسی رنز کی اننگز کے ساتھ میچ میں ٹاپ اسکورر رہے۔ ایونٹ کے ٹاپ سکورر خرم منظور کو پیچھے چھوڑ دینے والے احمد شہزاد نے کپتانی کے جوہر بھی خوب دکھائے اور اپنی ٹیم کو ٹائٹل کے لیے فیورٹ بنا دیا۔