وفاقی کابینہ اجلاس،چوہدری نثارکی غیر موجودگی میں وزراء نے شکایات کے انبار لگادیئے

وزارت داخلہ کا بجٹ 12 ارب تھا لیکن14 ارب جاری کئے گئے،ہماری وزارتوں کو 40 فیصد بھی فنڈز جاری نہیں ہوئے ،وزراء ہمارے لئے سب برابر ہیں،تمام وزارتوں کو بروقت فنڈز مہیا کئے جائیں،وزیر اعظم کی اسحاق ڈار کو ہدایت

جمعرات 28 اپریل 2016 10:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اپریل۔2016ء)کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزراء نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وزارت داخلہ کے بجٹ سے متعلق شکایات کے انبار لگا دیئے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزراء نے وزیراعظم نواز شریف سے شکوہ کیا کہ وزارت خزانہ فنڈز کا اجراء ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر کرتی ہے، وزارت داخلہ کا بجٹ 12ارب 33کروڑ تھا لیکن 14ارب 58کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں اور دوسری طرف مالی سال ختم ہونے میں صرف 2ماہ باقی رہ گئے ہیں لیکن وزارت خزانہ نے دوسری وزارتوں کو ابھی تک 40فیصد فنڈ بھی جاری نہیں کیا ۔

وزراء کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خزانہ بروقت فنڈز جاری نہیں کرے گی تو ترقیاتی منصوبے کیسے مکمل ہونگے۔وزراء کے شکوے سننے کے بعد وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو وزراء کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کرتے ہوئے فنڈز جاری کرنے کی ہدیت کی اور کہا ہے ہمارے لیے سب برابر ہیں ،تمام وزارتوں کو بروقت اور بلاتفریق فنڈز جاری کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :