افسوس کی بات ہے کہ دنیا کے سیاسدانوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں،خواجہ آصف

جو کامیابی امریکی و اتحادی فوجیں 13 سال میں حاصل نہ کر سکیں ، پاک آرمی نے صرف دو سال میں حاصل کرلی،دنیا کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے اسرائیل فلسطینیوں پر بے پناہ ظلم ڈھا رہا ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بھی خیال رکھے، بھارت کو تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا،ماسکو میں بین الاقوامی سکیورٹی اور دہشت گردی کی کانفرنس سے خطاب

جمعرات 28 اپریل 2016 09:56

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اپریل۔2016ء) جو کامیابی امریکی و اتحادی فوجیں 13 سال میں حاصل نہ کر سکیں وہ کامیابی پاک آرمی نے صرف دو سال میں حاصل کرلی‘ بڑے افسوس کی بات ہے کہ دنیا کے سیاسدانوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزری دفاع خواجہ آصف نے ماسکو میں بین الاقوامی سکیورٹی اور دہشت گردی کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ عراق اور لیبیا میں ناکام پالیسیوں کے بعد عالمی حکمران شام میں یہی غلطی نہیں دہرائیں گے۔ اسرائیل فلسطینیوں پر بے پناہ ظلم ڈھا رہا ہے اور فلسطینی دوسرے ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں عالمی دنیا اسرائیل کو فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے روکے وفاقی وزیر دفاع نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بھی خیال رکھے بھارتی فوجیں آئے دن کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیتی ہیں جس کو روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

خطے میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے بھارت کو تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا۔