تحریک انصاف کا پاناما لیکس پر حکومت کی جانب سے کئے جانے والے مبینہ پراپیگنڈے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

مقدمے میں اسٹیٹ بینک کو بھی فریق بنایا جائے گا ٗ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ غلط بیانی اور تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف بنیاد الزامات لگانے پروزیر اعلی پنجاب اور وفاقی وزیر اطلات کے خلاف مقدمات درج کرائیں گے ، کیپٹن (ر)صفدر کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کریں گے،تینوں کو لیگل نوٹس بھجوا دیے گئے ،مریم نواز پڑھی لکھی خاتو ن ہیں ، وہ وزیراعظم ہاؤس بیٹھ کر پی ٹی آئی کیخلاف مہم چلا رہی ہیں، تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کاپریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 28 اپریل 2016 09:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 اپریل۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر حکومت کی جانب سے کئے جانے والے مبینہ پراپیگنڈے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پاناما لیکس کی تحقیقات اور حکومتی پراپیگنڈے سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران شرکا نے فیصلہ کیا کہ حکومت کی جانب سے پاناما لیکس پرکئے جانے والے پراپیگنڈے کے خلاف عدالت جایا جائے گا اور مقدمے میں اسٹیٹ بینک کو بھی فریق بنایا جائے گا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہاکہ شہباز شریف کو غلط بیانی پر جہانگیر ترین لیگل نوٹس بھجوائیں گے۔ نعیم الحق نے کہا کہ پاناما لیکس پر تحریک انصاف کی مرضی کا کمیشن بنا تو احتجاجی مہم روک دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام لگایا کہ اسٹیٹ بینک کا جھوٹا ڈاکومنٹس وزیراعظم ہاؤس سے جاری کیا گیا۔بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ غلط بیانی اور تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے پروزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر اطلات پرویز رشید کے خلاف مقدمات قائم کرنے عدالت جا رہے ہیں جبکہ (ن) لیگ کے رکن اسمبلی کیپٹن صفدر کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کریں گے،تینوں کو لیگل نوٹس بھجوا دیے گئے ہیں،مریم نواز پڑھی لکھی خاتو ن اورقوم کی بیٹی ہیں مگر وہ وزیراعظم ہاوس بیٹھ کر پی ٹی آئی کیخلاف کمپئن چلا رہی ہیں، انھیں چاہئے کہ کیچڑاچھالنا بند کردیں۔

وہ بدھ کو یہاں نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اوردیگر اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم نوازشریف پر لگنے والے الزامات کا جواب چا ہتی ہیں،وزیراعظم نے سارا بوجھ اپنے بچوں پر ڈال دیا ہے،وزیراعظم اور انکے خاندان نے نیا کام شروع کیا اور سب کام چھوڑ کر تحریک انصاف اور اسکی قیادت پر الزامات لگانے شروع کردئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جھوٹ بولا اور جھوٹے الزامات لگائے جس پر جہانگیر ترین خان انھیں قانونی نوٹس بھجوا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاوس میں جھوٹے اور بے بنیاد دستاویزات تیار کی جارہی ہیں،مریم نواز پڑھی لکھی خاتون ہیں مگر وہ وزیراعظم ہاوس سے بیٹھ کر میڈیا پر پی ٹی آئی کیخلاف کمپئن چلا رہی ہیں،مریم نواز قوم کی بیٹی ہیں انھیں چاہے کہ کچڑ اچھالنا بند کردیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان کی کردار کشی کے کتنے پیسے لگائے گئے،ایک نوٹس کیپٹن صفدر کو بھجوا رہے ہیں،کیپٹن صفدر کی نااہلی کے لئے پٹیشن فائل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کیا حکومت کا مقصد صرف قوم کے مقبول لیڈر پر الزامات لگانا رہ گیا ہے؟شہبازشریف نے عمران خان پر جھوٹے الزامات لگائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ ایف آئی یا نیب کا استعمال کرکے جنھوں نے الزام لگائے ہیں انکی تحقیقات کرے،2 مئی کو اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس ہو رہا ہے جسکے بعد ہم جوڈیشل کمیشن کے متفقہ ترم آف ریفنسز بنا کر دیں گے،ابھی تک حکومت نے اپوزیشن سے ٹی آو آرز پر کوئی مشاورت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ حقائق کو نہ چھپائے،حکومتی وسائل پی ٹی آئی کیخلاف جھوٹی دستاویزات بنانے پر نہ خرچ کئے جائیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تین قانونی نوٹسز بھجوا دئیے،ایک جہانگیرخان نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے،دوسرا کپٹن صفدر کی نااہلی کے لئے نوٹس بھجوایا گیا ہے،تیسرا نوٹس پرویز رشید کو بھجوا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمار حکومت سے سوال یہ ہے کہ وزیراعظم کہ بیٹوں کہ پاس پیسہ کہا سے آیا،ٹی او آرز اگر تبدیل نہیں ہونگے تو بات آگے کسے بڑھے گی،اس سے نقصان حکومت کا ہی ہوگا،وزیراعظم اگر چاہے تو تمام سوالوں کہ جواب آدھے گھنٹے میں دے سکتے ہیں،اگر وزیراعظم صاف ہیں توقوم کہ سامنے جواب دیں،اگر نواز شریف استفعی دے دیں تو عمران خان وزیراعظم نہیں بن جا ئیں گے ، ہم صرف احتساب چاہتے ہیں