مدینہ میں موجود شاہد آفریدی کے مخالفین کی نہایت قبیح حرکت ، صاحبزادی کے انتقال کی جھوٹی افواہ،شاہدآفریدی کی صاحبزادی اسمارہ بالکل خیریت سے ہیں اور ان کے انتقال کی افواہ میں کوئی حقیقت نہیں جبکہ گزشتہ ماہ اسمارہ کاصرف دانتوں کا آپریشن ہواتھا

بدھ 27 اپریل 2016 09:27

کراچی،مدینہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2016ء) سعودی عرب میں مذہبی فرائض کی ادائیگی کیلئے موجود پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر اورسابق ٹی20کپتان شاہدآفریدی کے ناقدین اور سوشل میڈیا کے صارفین نے نہایت قبیح حرکت کی اور بغیر کسی تصدیق کے ان کی زیرعلاج بیٹی کے انتقال کی افواہ پھیلادی اور ساتھ ہی کچھ صارفین نے تصویر مزید آگے پھیلاتے ہوئے دعا کی اپیل بھی کردی تاہم شاہدآفریدی کی صاحبزادی اسمارہ بالکل خیریت سے ہیں اور ان کے انتقال کی افواہ میں کوئی حقیقت نہیں جبکہ گزشتہ ماہ اسمارہ کاصرف دانتوں کا آپریشن ہواتھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک معصوم بچی کے جسد خاکی کی تصویرکو اسمارہ کی تصویر کیساتھ جوڑدیاگیاجوبظاہر اسمارہ کی ہم شکل لگتی ہیں اور شاہدآفریدی کی صاحبزادی کے انتقال کی افواہ کیساتھ ہی بتایاگیاکہ وہ کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئیں جسے کئی لوگوں نے مزید لائیک و شیئرکردیا اور دعا کی اپیل کردی لیکن شاہدخان آفریدی کی صاحبزادی زندہ ہیں اور ان افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح وائرل ہونیوالی ایک اور تصویر میں شاہدخان آفریدی ایک جنازے کو کندھا دیئے ہوئے ہیں لیکن یہ جنازہ کسی بڑے شخص یا عورت کا ہے ، نہ کہ بچے کالیکن تصویر شیئرکرتے وقت نہیں سوچا گیا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ شاہدآفریدی کی صاحبزادی کی دانتوں کی سرجری ہوئی تھی اور کامیاب آپریشن کے بعد شاہدخان آفریدی نے ہراس شخص کا شکریہ اداکیاتھا جنہوں نے انہیں اوران کی صاحبزادی کو دعاؤں میں یاد رکھا لیکن اب کی بار سوشل میڈیا کی وجہ سے شاہدخان آفریدی کی فیملی کو ذہنی کوفت کا سامنا کرناپڑا۔

متعلقہ عنوان :