ٹنڈوالہ یار،ماموں نے ساتھی کے ہمراہ 6سالہ بھانجی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا

بدھ 27 اپریل 2016 09:21

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2016ء)چمبڑ میں سگے ماموں نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اپنی 6سالہ بھانجی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ملزمان لاش کو ٹھکانے لگانے کیلئے بس میں سوار ہو کر چمبڑ سے ٹنڈوغلام علی جا رہے تھے کہ بس کے کلنڈر نے بچی کو مردہ حالت میں دیکھ کر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے تعلقہ چمبڑمیں ساون بھیل ،شاہد بھیل ایک گھر میں داخل ہوئے جہاں 6سالہ بچی سفینہ عرف سمی بھیل کو اٹھا کر قریب میں واقع زرعی زمین پر لگے پانی کے واٹر پر لے گئے جہاں مذکورہ ملزمان نے 6سالہ بچی سفینہ عرف سمی بھیل کو زیادتی کا نشانہ بنایا اسی دوران بچی کی چیخ و پکار پر ملزمان نے بچی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا گلا دبا کر قتل کردیا اور بچی کی لاش کو کپڑے میں لپیٹ کر ایک ملزم لیڈیز کے کپڑوں میں ملبوث ہو گیا اور وہ اس واقعے سے بچنے کیلئے زیادتی کا نشانہ بن کر قتل ہونے والی بچی کی لاش کو چمبڑ سے ٹنڈوغلام علی جانے والی مسافر کوسٹر میں سوار ہوگئے کوسٹر کے کلنڈر کو شک ہوا تو اس نے چادر ہٹا کر دیکھا کہ بچی مردہ حالت میں ہے اس نے کوسٹر کے دیگر مسافروں کی مدد حاصل کر کے پولیس کو اطلاع دی اس اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بن کر قتل ہونے والی بچی کی لاش کو برآمد کر کے ضروری کاروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال ٹنڈوالہ یار روانہ کر دی زیادتی کا نشانہ بن کر قتل ہونے والی 6سالہ بچی کے والد نے بتایا کہ ہم گزشتہ دنوں کالی موری بدین سے چمبڑ میں اپنے سالے کے گھر پر آئے ہوئے تھے اور ہم چمبڑ میں بھیک مانگ کر اپنے اور اپنے بچوں کا گزارا کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ میری بچی سے زیادتی کر کر قتل کرنے میں ملوث ایک ملزم زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کا سگا ماموں ہے انہوں نے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے وحشی درندوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :