جرمنی بھر کے ہوائی اڈوں پر ہڑتال

بدھ 27 اپریل 2016 09:56

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2016ء)جرمنی کے تمام ہوائی اڈوں پر بدھ کے دن عام ہڑتال کی جا رہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایوی ایشن حکام نے بتایا ہے کہ اس ایک روزہ ہڑتال کی وجہ سے ملک بھر میں ہزاروں مسافروں کو مشکلات پیش آئیں گی۔

(جاری ہے)

میونخ حکام کے مطابق تمام بین البراعظمی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈومیسٹک اور یورپی پروازیں بھی شدید متاثر ہوں گی۔ جرمن ٹریڈ یونین ویردی کی طرف سے کی جانے والی اس ہڑتال کا مقصد حکومت کو تنخواہوں میں اضافے پر مجبور کرنا بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :