داعش میں شامل ہونے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،امریکی جنرل

بدھ 27 اپریل 2016 09:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2016ء)عراق میں متعین امریکی فوج کے سینیئر جنرل میجرجنرل پیٹر گیرسٹن نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم عسکریت پسند تظیم داعش میں شامل ہونے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق میجرجنرل پیٹر گیرسٹن نے اپنی وزارت دفاع کو بتایا ہے کہ جب وہ ایک سال قبل عراق تعینات کیے گئے تھے تو داعش میں ماہانہ پندرہ سو سے دو ہز ار غیر ملکی انتہا پسند شامل ہو رہے تھے۔ امریکی جنرل کے مطابق شدت پسند تنظیم کے خلاف ایک سالہ لڑائی کے بعد غیر ملکی جنگجوؤں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے اور اب ماہانہ صرف دو سو کے قریب جنگجو اس میں شامل ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :