ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ کا دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات،متحدہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیمیں تین دھڑوں میں تقسیم ہیں،تینوں ٹیموں کا نام ”اے ،بی ،سی“ ہے،ملزم کا فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور دبئی میں پاکستانی تاجروں سے بھتہ وصولی کا اعتراف

بدھ 27 اپریل 2016 09:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2016ء)کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کردئیے۔ ٹارگٹ گلر کے مطابق متحدہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیمیں تین دھڑوں میں تقسیم ہیں۔گزشتہ رات رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ کا تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ متحدہ نے ٹارگٹ کلنگ کی ٹیمیں تین دھڑوں میں تقسیم کررکھی ہیں۔

ٹیموں کو اے ،بی اور سی کانام بھی دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

کاشف ڈیوڈ نے اورنگی ٹاوٴن میں لسانی فسادات کا ٹاسک ملنے پرفرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کرنے کااعتراف بھی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش ساوٴتھ افریقہ اور دبئی میں ایم کیو ایم کے نیٹ ورک کے حوالے سے انکشافات کیئے ہیں۔ملزم کے مطابق قمر ٹیڈی ساوٴتھ افریقہ سیٹارگٹ کلرز کی ٹیم کی نگرانی کررہا تھا، جبکہ دبئی میں بھی پاکستانی تاجروں سے بھتہ وصولی کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ کیانکشافات کے بعد اہم گرفتاریاں بھی عمل میں لائے جانے کا امکان ہے۔