عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے بھارتی باکسر وجیندر سنگھ سے مقابلے کی خواہش کا اظہار کردیا،اب وہ اپنی ویٹ کٹیگری کو بڑھانے کے خوہشمند ہیں،جیندر سنگھ سے باکسنگ کے مقابلے کی خواہش ہے ، عامر خان

منگل 26 اپریل 2016 09:33

سان فرانسسکو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2016ء)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نڑاد باکسر عامر خان نے بھارتی باکسر وجیندر سنگھ سے مقابلے کی خواہش کا اظہار کردیا۔خبررساں ادارے کے مطابق عامر خان کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی ویٹ کٹیگری کو بڑھانے کے خوہشمند ہیں تاہم مے ویدر اور مانی پیکیاو کے انکار کے بعد باکسنگ کیلئے موجودہ کٹیگری میں کوئی باکسر دستیاب نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وہ وجیندر سنگھ سے باکسنگ کے مقابلے کے شائق ہیں۔اس موقعے پر انہوں نے بھارتی باکسر کی صلاحیتوں کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ ایک باصلاحیت باکسر ہیں اور اسہی وجہ سے وہ بھارتی باکسر سے مقابلے کے شائق ہیں۔عامر خان نے مزید کہا کہ وہ میری کوم کے علاوہ وجیندر کی صلاحیتوں کے بھی متعرف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ بھارت میں باکسنگ اکیڈمیاں کھول کر آئندہ دو سے تین سال کے اندر مزید نئے ورلڈ کلاس باکسرز دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عامر خان پہلے ہی بھارت میں انڈین مکسڈ مارشل آرٹ اکیڈمی اور سپر فائٹ لیگ میں پارٹنر ہیں۔اب تک انہوں نے اولمپک میں چاندی کا تمغہ اور دو مرتبہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا ہے اور اڑتالیس مقابلوں میں سے صرف ایک میں فلائیڈ مے ویدر کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئے ہیں اور اب وہ مڈل ویٹ ٹائٹل کا دفاع مئی میں ہونے والے مقابلے میں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :