گھریلو و کمرشل بجلی صارفین کو4 حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ ،بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو دی جانے والی سبسڈی کے لئے نیا ایکشن پلان تیار ،سالانہ بجٹ میں اعلان کیاجائے گا

منگل 26 اپریل 2016 09:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2016ء)حکومت کی طرف سے بجلی استعمال کرنے والے گھریلو و کمرشل صارفین کو4 حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صارفین کو دی جانے والی سبسڈی کے لئے بھی نیا ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے جو آئندہ بجٹ میں اسمبلی سے پاس ہونے کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

(جاری ہے)

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے تجویز کئے گئے پلان کے مطابق دیہی و شہری علاقوں میں کم سے کم یونٹ ، تین سو یونٹ،تین سو سے زائد یونٹ اورپانچ سو یا اس سے زائد استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے سبسڈی کی واپس کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم شہری علاقوں میں 500 سے زائدیونٹ استعمال کرنے والا ”خوشحال “تصور کیا جائے گا۔علاوہ ازیں کمرشل یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بھی دو مختلف کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :