ملک بھر میں جلد ہی تمام تعلیمی اداروں میں سمارٹ کلاس رومز کو متعارف کرویا جا رہا ہے، ڈاکٹر مختار احمد،ایچ ای سی محققین کو زیادہ سے زیادہ وسائل اور سہولیات فراہم فراہم کررہا ہے ، اس سلسلے میں حکومت نے اعلی تعلیم کے بجٹ کو دوگنا کر دیا ہے، چیئرمین ایچ ای سی کا بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 26 اپریل 2016 09:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2016ء ) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جلد ہی تمام تعلیمی اداروں میں سمارٹ کلاس رومز کو متعارف کرویا جا رہا ہے۔ ہائرایجوکیشن کمیشن محققین کو زیادہ سے زیادہ وسائل اور سہولیات فراہم فراہم کررہا ہے اور اس سلسلے میں حکومت نے اعلی تعلیم کے بجٹ کو دوگنا کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد شعبہ تعلیم ک زیر اہتمام منعقدہ " جدید تدریس کے طریقے " پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔ اس موقع پرصدر جامعہ ڈاکٹر احمدیوسف الدروایش کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے، کانفرنس میں امریکہ، برطاینہ سمیت بیرون ملک اور پاکستان سے سو سے زائد محققین شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد بشیر خان، ڈاکٹر محمد منیر نائب صدور، مسٹر خالد محمود راجہ، ڈائریکٹر جنرل، ڈین، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ ڈاکٹر مختار نے کہا کہ پیغمبر اسلام (ﷺ)نے اشاعت اسلام اورتبلیغ اعلیٰ معیار کو اپنایا اور تدریس میں جدت طرازی کے عمل کو شروع کیا اور جامع حکمت عملی کومتعارف کروایا ہیاور اسلام کے پیغام کوسب سے زیادہ ناخواندہ معاشرے تک پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم و تربیت اورسیکھنے کے عمل میں جدید ایجادات اور بدلتے ہوئے رحجانات نے گہرا اثر ڈالا ہے اور ہم وقت کے تقاضوں سے مکمل آگاہ ہیں اور اپنے تعلیمی اداروں میں جدید کلاس کے تصور کو حقیقی شکل دینے میں کامیاب ہو جاہیں گے۔ ڈاکٹر مختار نے مزید بتایا کہ حکومت پاکستان نے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور بہتری کے لئے مثبت اقدامات کر رہی ہے۔

چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ حکومت نے اعلی تعلیم اور متقیق کے بجٹ میں قابل ذکر اضافہ کیا ہے اور تحقیقی منصوبوں، وظائف اور تحقیقی فنڈنگ کی تعداد میں کئی گناہ اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس تعلیم اور سیکھنے کے عمل میں جدد حکمت عملی اور نئے راستے متعین کرے گی۔ ڈاکٹر الدراویش نے کہا کہ تعلیم امت مسلمہ کا فخر ہے جو حتمی کامیابی کی طرف لے جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے معاشرے سے ہر سماجی برائی سے چھٹکارا ممکن ہے اور اور تعلیم ہی سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت کے خاتمے کا واحد حل ہے۔ قبل ازیں ڈاکٹر نبی بخش جمانی، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسزنے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس کانفرنس کے انعقاد کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور اقبال ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر ثمینہ ملک ڈائریکٹر فیمیل کیمس نے اپنے افتتاحی کلمات میں مہمانوں کا استقبال کیا اور ان کے قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :