میگا پروجیکٹس میں کوئی کرپشن ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دونگا،رانا ثناء اللہ

پیر 25 اپریل 2016 09:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اپریل۔2016ء) میگا پروجیکٹس میں اگر کوئی کرپشن ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دونگا‘ الزامات کی بنیاد پر خواہشات کی تکمیل نہیں ہو سکتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمشن کے ٹرمز آف ریفرنس میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خاتمے کا پورا انتظام ہے۔

(جاری ہے)

الزامات کی بنا پر خواہشات کی تکمیل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان رہنما تحریک انصاف سمجھتے ہیں کہ محاذ آرائی کرنے سے وہ کامیاب ہو جائیں گے لیکن عمران خان 2018ء تک ایسی ہی محاذ آرائی کرتے رہیں گے مگر کامیاب نہیں ہونگے۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگر میگاپروجیکٹس میں کوئی کرپشن ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دونگا۔

متعلقہ عنوان :