وزیر اعلیٰ پنجاب کا اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے روٹ کا اچانک دورہ ، میٹرو ٹرین کا منصوبہ عام آدمی کو باکفایت اور عالمی معیار کی تیز رفتار سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔ وزیر اعلیٰ کی شہریوں سے گفتگو

پیر 25 اپریل 2016 09:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے روٹ کا اچانک دورہ کیا ، کہتے ہیں منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلاب برپا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے روٹ کا اچانک دورہ کیا اور روٹ پر منصوبے کے سول ورکس پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر شہریوں اور دکانداروں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میٹرو ٹرین کا منصوبہ عام آدمی کو باکفایت اور عالمی معیار کی تیز رفتار سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلاب برپا ہوگا۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ دعا ہے یہ منصوبہ جلد مکمل ہو اور تمام رکاوٹیں دور ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر اجلاس بھی ہوا جس میں محمد شہباز شریف نے سول ورکس کو بہترین معیار کے ساتھ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی -

متعلقہ عنوان :