کراچی، رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید نوے دن کی توسیع ،21 اپریل کو رینجرز اختیارات میں توسیع کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا تھا

پیر 25 اپریل 2016 09:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اپریل۔2016ء) کراچی میں دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید نوے دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز اختیارات کی مدت کے خاتمے سے 9 روز پہلے ہی سندھ حکومت کی مشینری سرگرم ہوگئی، جس میں سندھ حکومت نے تین مئی کو ختم ہونے والے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید نوے روز کی توسیع کردی ہے۔3 روز پہلے 21 اپریل کو رینجرز نے اختیارات میں توسیع کے لیے سندھ کے محکمہ داخلہ کو خط لکھا تھا۔ محکمہ داخلہ نے سمری سندھ کے وزیراعلیٰ کو ارسال کی تھی۔

متعلقہ عنوان :