سردار سرن سنگھ کے قتل میں اہم پیش رفت ، پی ٹی آئی کے ضلعی کونسلر بلدیو کمار گرفتار

پیر 25 اپریل 2016 09:17

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اپریل۔2016ء)بونیر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے اقلیت رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلی کے مشیر خاص سردار سرن سنگھ کے قتل میں اہم پیش رفت ،سوات سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے مقامی راہنماء ضلعی کونسلر بلدیو کمار کوبریکوٹ سے پولیس نے حراست میں لے لیا ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج آزاد خان نے بلدیو کمار کے حراست میں لئے جانے کی تصدیق کردی تفصیلات کے مطابق بونیر سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلی کے مشیر خاص سردار سرن سنگھ کو گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے پیر بابا باچہ کلے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا پولیس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ اپریشن شروع کردیاتھا اور اس میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم ابھی اس کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور ڈی آئی جی ملاکنڈ آزاد خان کے مطابق سردار سرن سنگھ کے قتل میں پہلے سے حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش کے بعد بلدیو کمار کو بھی شک کے بناء پر حراست میں لیاگیا ہے اور اُن سے تفتیش جاری ہے اُنہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائے جس کے لئے مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :