بھارت ،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تصادم ، ایک طالبعلم ہلاک،واقعہ دو طلبہ گروپوں میں اختلافات کے بعد پیش آیا ، مشتعل طلبہ نے یونیورسٹی کے پراکٹر آفس سمیت تین گاڑیوں کو آگ لگا دی

پیر 25 اپریل 2016 09:49

اتر پردیش (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اپریل۔2016ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں دو گروپوں میں تصادم ، پولیس کی فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک ایک زخمی ہو گیا۔ پراکٹر آفس اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طالب علموں کے دو گروپوں کے تصادم میں طلبا معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر طالب علموں کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی جس سے ایک طالب علم ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ مشتعل طالب علموں نے یونیورسٹی کے پراکٹر آفس سمیت تین گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ یونیورسٹی میں کشیدگی کے باعث سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :