شامی فضائیہ کی تازہ کارروائی میں 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پیر 25 اپریل 2016 09:40

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اپریل۔2016ء) شام میں ملکی فضائیہ کی ایک تازہ کارروائی میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔شامی مبصر گروپ برائے انسانی حقوق کے مطابق یہ کارروائی دمشق کے نواح میں واقع دوما نامی شہر میں کی گئی۔

(جاری ہے)

آبزرویٹری کے مطابق اس فضائی حملے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی موجود ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک ایسی ہی کارروائی میں کم ازکم 10 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :