وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے ہیں،ہم نے کبھی رینجرز آپریشن میں رکاوٹ نہیں ڈالی ،فاروق ستار ،ہم تو رینجرز کے حق میں ہیں،ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں،کسی کارکن کو3توکسی کو 2سال کاعرصہ گزرگیاہے ،لاپتا کارکنان اور ہمدردوں کی تعداد 167 ہے، دھرنے کا مقصد متاثرہ خاندان کے مسائل سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے،میڈیا سے گفتگو

پیر 25 اپریل 2016 09:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اپریل۔2016ء) متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماو رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے ہیں،ہم نے کبھی رینجرز آپریشن میں رکاوٹ نہیں ڈالی ہم تو رینجرز کے حق میں ہیں،ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں، کسی کارکن کو3توکسی کو 2سال کاعرصہ گزرگیاہے ،لاپتا کارکنان اور ہمدردوں کی تعداد 167 ہے، دھرنے کا مقصد متاثرہ خاندان کے مسائل سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہاررہنما ایم کیو ایم اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستارنے اتوار کے کراچی پریس کلب باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ2 روز سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ہواہے،پرامن احتجاج وفاقی اورصوبائی حکومت کے خلاف کررہے ہیں،انکا کہنا تھاکہ ایم کیوایم کے گرفتارکارکنان کاکوئی کرمنل ریکارڈنہیں بتایاگیا، گمشدہ کارکنوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مارچ کے مہینے سے دوبارہ چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے،ہمیں کراچی کے مسائل کو حل کرنے کا موقع دیں،ہم آج بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز آپریشن کے حق میں ہیں۔