عبدالرزاق نے ایک بار پھر گرین شرٹ زیب تن دینے کی خواہش کا اظہار کرڈالا،انضمام الحق جانتے ہیں کہ کونسا کھلاڑی قومی ٹیم کے لیے کاکردگی دکھا سکتا ہے ، انہوں نے ہمیشہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر ہی بھروسہ کیا ہے، میں بھی پرامید ہوں ، عبدالرزاق

اتوار 24 اپریل 2016 10:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء)آ ل راوٴنڈر عبدالرزاق نے ایک بار پھر گرین شرٹ زیب تن دینے کی خواہش کا اظہار کرڈالا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس دے کرسلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق جانتے ہیں کہ کونسا کھلاڑی قومی ٹیم کے لیے کاکردگی دکھا سکتا ہے ، انہوں نے ہمیشہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر ہی بھروسہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ کافی عرصے سے نظر انداز ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ نہیں علم نہیں کہ اب کونسا فارمیٹ ان کے لیے بہترین ہے تاہم وہ گرین شرٹس کا حصہ بن کر اچھا نتیجہ دینے کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے سابق کوچ وقار یونس پر تنقید کرتے ہوئے کاکہ کچھ سابق کھلاڑی صرف بڑے بڑے عہدے لینے کے لیے کوششیں کرتے ہیں اور گراس روٹ لیول پر کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے،وقار یونس نے کبھی سینئر کھلاڑیو ں کی عزت نہیں کی اور پلیئرز کے ساتھ ایک جیسا برتاوٴ نہیں کیا۔