ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ،فی تولہ سونے کی قیمت49ہزار100روپے سے کم ہوکر48ہزار900روپے پرآگئی،ایک تولہ چاندی کی قیمت میں5روپے کااضافہ ہوگیا

اتوار 24 اپریل 2016 10:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا49ہزار روپے سے گھٹ کر48ہزار روپے کی سطح پر آ گیا ۔ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں14ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1233ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں200روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان، فیصل آباد ،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار100روپے سے کم ہوکر48ہزار900روپے پرآگئی اسی طرح171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت41ہزار914روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت670روپے پربدستوربرقراررہی ۔

ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں171روپے کی کمی ریکارڈکی گئی اسی طرح عالمی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں14ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت میں5روپے کااضافہ دیکھاگیا۔