نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا نام لیاقت علی خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ رکھ دیا گیا ،سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر نیلم سلطانہ خٹک کا ائیرپورٹ کا دورہ

اتوار 24 اپریل 2016 10:41

فتح جنگ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء) وفاقی حکومت نے زیر تعمیر نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ فتح جنگ کا نام بے نظیر سے تبدیل کر کے لیاقت علی خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ رکھ دیا ہے جس کا سرکاری نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے دریں اثناء یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ائیر پورٹ پر تعمیراتی کام زوروشور سے جاری کر دیا گیا ہے اور اس سال کے آخر تک ائیر پورٹ فنگشنل ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء لیاقت علی خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ فتح جنگ پر سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر نیلم سلطانہ خٹک نے ائیر پورٹ کا دورہ کیا اور ائیر پورٹ انتظامیہ کوسیکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کے احکامات جاری کر دیئے یاد رہے کہ اس ائیر پورٹ پر تعمیراتی کاموں کا ٹھیکہ غیر ملکی کمپنیوں کے پاس ہے اور کثیر تعداد میں غیر ملکی جس میں چائنہ اور دوسرے ممالک کے لوگ شامل ہیں کام کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :