فیصل آباد،ایک ایم این اے اور3 ایم پی اے کی سرپرستی حاصل تھی ،اربوں روپے فراڈ کرنیوالا ملزم لیاقت علی کا دوران تفتیش انکشاف

اتوار 24 اپریل 2016 10:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء)فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں انٹر نیٹ کے ذریعے اربوں روپے کا فراڈ کرنے کے مرکزی ملزم لیاقت علی نے دوران تفتیش ایف آئی اے کے سامنے فیصل آباد شہر سے تعلق رکھنے والے ایک ایم این اے اور تین ایم پی ایز کے نام بھی بتا دیئے ہیں جو مبینہ طور پر اس گروہ کی سرپرستی کرتے تھے خبر رساں ادارے کے مطابق ‘ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور کی ٹیم نے گروہ کے سرغنہ لیاقت علی مغل کے بیانات کی روشنی میں فیصل آباد اور سیالکوٹ کے رہائشی مزید نو ملزموں جن میں بٹالہ کالونی کے رہائشی شیخ حبیب ‘محمد عثمان اور محمدعمران ‘یثرب کالونی چھوٹی ڈی گراؤنڈ کا رہائشی محمد وسیم ‘سیالکوٹ کا رہائشی محمد ریاض ‘جھال خانوآنہ کے رہائشی محمد احسن جاوید ‘حامد حسین ‘عامر حسین اور جڑانوالہ روڈ تیزاب مل چوک کارہائشی محمد علی شامل ہیں کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ‘بتایا گیا ہے کہ ملزم ویب E2CLICK.comپر شہریوں کو اشتہار فاروڈ کرنے کے عوض کئی گنا منافع کالالچ دیکر اربوں روپے کا فراڈ کر چکے ہیں جس پر سائبر کرائم سیل لاہور نے نامز دملزموں کیخلاف مقدمہ نمبر 31/16درج کرکے ان کی تلاش کیلئے ٹیمیں روانہ کرد ی ہیں جبکہ ملزمان اپنے سرغنہ کے پکڑے جانے کے بعد روپوش ہوچکے ہیں ‘ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اس فراڈ میں ملوث فیصل آباد کی سیاسی شخصیات سمیت دیگر افراد کیخلاف 90کے قریب مقدمات درج کئے جانے کا فیصلہ کیاگیا ہے جن میں سائبر کرائم کے تحت پچاس مقدمات لاہور اور چالیس فیصل آباد میں درج کئے جائینگے ‘فیصل آباد میں اس کیس کے تفتیشی سب انسپکٹر محمد اجمل پر بھی شہریو ں نے بااثر ملزمان کیساتھ ملی بھگت کی درخواستیں ڈی جی ایف آئی اے عیملش کو بھجوا دی ہیں ‘ڈی جی نے اس فراڈ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :