نادیہ خان کو فیس بک پر حراساں اور دھمکیاں دینے وا لا ملزم چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اتوار 24 اپریل 2016 10:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے معروف اداکارہ اور کمپیئر نادیہ خان کو فیس بک پر حراساں کرنے اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے ملزم عاصم خان کے مقدمے کی سماعت کی سماعت کے دوران ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر خورشید اسلم نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نادیہ خان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور ڈاک ذریعے خطوط ارسال کرکے دھمکیاں دیتا اور ہراساں کرتا رہا ہے ملزم نے فیس بک پر نادیہ خان کے نام پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر تصویریں بھی اپ لوڈ کی اور ان اکاؤنٹ سے فرینڈ پوسٹ بھی مختلف دوستوں کو بھیجتا رہا ملزم کیخلاف نادیہ خان کے والد کرنل ریٹائرڈ اسلم خان نے ایف آئی اے میں شکایات درج کی جس کے بعد ملزم کو بائیس اپریل کو گرفتار کیا گیا لحاظہ عدالت سے درخواست ہے کہ ملزم کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاجائے عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے اے کے حوالے کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم کو ستائیس اپریل کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے

متعلقہ عنوان :