امریکہ ایران سے بھاری پانی خریدے گا

اتوار 24 اپریل 2016 11:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء)امریکہ ایران سے جوہری ری ایکٹروں میں استعمال ہونے والا 32 ٹن ہیوی واٹر (بھاری پانی) خریدے گا۔معروف گیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق 86 لاکھ ڈالر پر مشتمل یہ بھاری پانی ایران کے ساتھ گذشتہ سال ہونے والے جوہری معاہدے کے تحت اس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ بھاری پانی جس سیگریڈ پلوٹونیم ہتھیار بنائے جا سکتے ہیں تحقیقی مقاصد کے لیے دوبارہ فروخت کر دیا جائے گا۔

امریکہ میں رپبلکن پارٹی کی جانب سے اس معاہدے پر تنقید کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ایوانِ نمائندگان کے رپبلکن سپیکر پال رائن کا اس حوالے سے کہنا ہے ’یہ دہشت گردی کو فروغ دینے والی دنیا کی بڑی سرکاری ریاست کو ایک غیر معولی رعایت دینا ہے۔‘ایران سے خریدا جانے والے اس بھاری پانی کو ابتدائی طور پر ٹینیسی میں اوک رج نیشنل لیبارٹری میں ذخیرہ کیا جائے گا۔ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طیپانے والے جوہری معاہدے کے تحت، ایران کو صرف آرک نیوکلئیر ری ایکٹر میں معتدل کرنے والا بھاری پانی استمعال کرنے کی اجازت ہوگی تاہم اسے اس بھاری پانی کی افزودہ یورینیم اور کسی بھی اضافی سپلائی کو بین الااقوامی مارکیٹ میں فروخت کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :