امریکی صدر براک اوباما آئندہ ماہ ہیروشیما کا دورہ کریں گے،جاپانی اخبار

اتوار 24 اپریل 2016 11:13

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء) ایک سرکردہ جاپانی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما آئندہ ماہ جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے جاپان آئیں گے جہاں وہ ہیروشیما بھی جائیں گے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے روزنامہ ”نِکے بزنس“ نے نامعلوم امریکی ذرائع کے حوالے سے خبر میں کہا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم شِنزو آبے اوباما کے ہمراہ ہیروشیما جائیں گے۔

(جاری ہے)

نامعلوم ذرائع نے 'نِکے' کو بتایا کہ امریکہ آئندہ ماہ کے اوائل میں اوباما کے دورہ ہیروشیما کے بارے میں باضابطہ اعلان کرے گا۔دریں اثنا جاپانی کابینہ کے چیف سیکرٹری یوشی ہیدے سوگا نے کہا ہے کہ اوباما کے ہیروشیما جانے سے متعلق خبریں درست نہیں تاہم جاپان اور عالمی سربراہان کے لیے ہیروشیما کا دورہ کرنا انتہائی اہم ہے تاکہ ایٹمی بم کے نتیجے میں آنے والی تباہی کے بارے میں حقائق کو سمجھا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :