اعتزاز احسن کے بیرون ملک بینک اکاونٹس کی تفصیلات ریکارڈ پر لانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اتوار 24 اپریل 2016 11:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کے بیرون ملک بینک اکاونٹس کی تفصیلات ریکارڈ پر لانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

قانون دان بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ دونوں سیاسی رہنماؤں کی بیرون اثاثوں کی تفصیلات جاننے اور ان کو ریکارڈ پر لانے کے لیے کے لیے بیرونی۔

ممالک کو خط لکھے جائیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ نواز شریف اور سینیٹر اعتزاز احسن کے بیرون ملک کتنے اثاثے ہیں۔درخواست میں بتایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل دو اے اور پانچ کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ پانچ کے تحت خط خط لکھا جا سکتا ہے اور اس لیے انہیں دفعات کے مدنظر رکھتے ہوئے لکھنے کا حکم دیا جائے۔