مستحکم معیشت کیلئے ضروری ہے ٹانگیں نہ کھینچی جائیں:اسحاق ڈار، ملکی فلاح کیلئے نیک نیتی اورایمانداری سے کام کررہے ہیں،اس لیئے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، سیمینار سے خطاب

اتوار 24 اپریل 2016 10:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ن لیگ حکومت کی اقتصادی پالیسی کھلی کتا ب ہے،بہتر معیشت کیلئے مثبت اصلاحات کی ہیں۔اسلام آباد میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی ویر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی فلاح کیلئے نیک نیتی اورایمانداری سے کام کررہے ہیں۔اس لیئے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمای حکومت نے توانائی بحران پر توجہ دی تین سال میں شرح نمو 56فیصد ہوگئی۔ٹیکس نیٹ کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ 2013میں پاکستان کو زبوں حال معیشت اور توانائی بحران کا سامنا تھا،ہماری حکومت کی اصلاحات کی وجہ سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا کے 22قابل اعتماد ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کررہے ہیں ،غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے اور چین نے بھی مستحکم معیشت کی وجہ سے ہی چھیالیس ارب ڈالر کا پیکج دیاجو کہ پاکستان پراعتماد کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے واں برس محصولات کی وصولی کا ہدف3100ارب رکھا گیا۔انہوں نے بتایا کہ گردشی قرضوں کی ادائیگی کے چار آڈٹ ہو چکے ہیں،حکومت رواں سال جولائی تک گردشی قرضہ ختم کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا بہتر معیشت کیلئے مثبت اصلاحات کی ہیں ،ن لیگ حکومت کی اقتصادی پالیسی کھلی کتا ب ہے۔ستحکم معیشت کیلئے ضروری ہے کہ ٹانگیں نہ کھینچی جائیں۔آئی ڈی پیز کی بحالی پر تیس ارب روپے خرچ ہوئے۔زرعی ترقیاتی بینک نے بھی اہداف حاصل کیئے۔دہشتگردی کے خاتمے کا سہرا وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کے سر پر ہے۔