وزیراعلیٰ سندھ نے 69 اے ایس آئی کی بھرتیوں کی منظوری دے دی،6000 ٹریفک کانسٹیبلز کی بھرتیوں کی منظوری دے دی

ہفتہ 23 اپریل 2016 09:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شہید کوٹہ کے تحت 69 اے ایس آئی کی گریڈ 9 میں بھرتیوں کی منظوری دے دی جس کیلئے ضروری طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ان بھرتیوں کیلئے تمام تر ضروری کاروائی کو فوری طور پر مکمل کریں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے ان اے ایس آئی کی سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سلیکشن کی شرط کو بھی ختم کردیا ہے۔ادھروزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ہنگامی بنیادوں پر 6000 ٹریفک اہلکاروں گریڈ 5 کی بھرتیوں کی منظوری دے دی۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ بھرتیوں کیلئے کارروائی کا آغاز کریں اور بھرتیوں پر عائد پابندی میں رعایت کیلئے علیحدہ سے درخواست بھیجیں۔

متعلقہ عنوان :