پورٹ قاسم پر کوئلہ سپلائی نظام کی بحالی ، ایکنک نے تیرہ ارب 33کروڑ کی منظوری دیدی

ہفتہ 23 اپریل 2016 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء) پورٹ قاسم پر کوئلہ سپلائی نظام کی بحالی کیلئے ایکنک نے تیرہ ارب 33کروڑ روپے کی منظوری دیدی ہے پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل سے ریلوے نیٹ ورک تک کوئلہ سپلائی کا نظام کیلئے وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کی تجاویز کی منظوری دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں پورٹ قاسم کیلئے کوئلہ سپلائی کی بحالی کیلئے تیرہ ارب 33کروڑ اور برہان ایم ون سے ڈیرہ اسماعیل خان تک موٹروے کی تعمیر کیلئے 124 ارب بیس کروڑ روپے کی منظوری کے بعد گیارہ ارب ستانوے کروڑ ابتدائی طور پر جاری کردیئے گئے ہیں ایکنک اجلاس میں لاڑکانہ اور خیرپور کے درمیان دریائے سندھ پر پل تعمیر کرنے کیلئے اکیس ارب اور مچھ سے خاران تک روڈ کی تعمیر کیلئے تیرہ ارب 75کروڑ کی منظوری دی گئی ہے