سوات ،بونیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیراعلیٰ کے پی کے کے مشیر سورن سنگھ قتل

ہفتہ 23 اپریل 2016 09:16

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء) ضلع بونیر کے علاقے پیر بابا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کے مشیر اور ایم پی اے سورن سنگھ کو قتل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر بابا میں وزیراعلیٰ پروی خٹک کے مشیر اور ایم پی اے سورن سنگھ کو تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ،نامعلوم افراد نے سورن سنگھ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ علاقے میں عوام کے مسائل سننے کے بعد گھر واپس جارہے تھے سورن سنگھ کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے سورن سنگھ تحریک انصاف کے اقلیتی رکن تھے