جنوبی کوریا‘ ریل پٹڑی سے اتر گئی‘ ایک انجینئر ہلاک‘ آٹھ افراد زخمی

ہفتہ 23 اپریل 2016 10:08

سیول (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء) جنوبی کوریا میں ریل پٹری سے اترنے کے نتیجے میں ایک انجینئر ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی بندرگائی شہر یوسو میں اسٹیشن کے نزدیک میوگانگوا ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔

(جاری ہے)

حادثے میں ایک انجینئر ہلاک جبکہ 8 مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :