جسمانی سرگرمیوں کا حصہ بننے والے مرد جلدی گنجے ہوتے ہیں: تحقیق

ہفتہ 23 اپریل 2016 10:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء)حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو مرد خود کو فٹ رکھنے کے لیے زیادہ جسمانی سرگرمیوں کا حصہ بنتے ہیں ان میں بالوں کے گرنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ویٹ لفٹنگ کے بعد اگر پروٹین پاوٴڈرز کا استعمال کیا جائے تو بالوں کے گرنے کے عمل میں تیزی آتی ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ دونوں عناصر ملکر جسم میں ٹسٹوسیٹرون اور ڈی آئی ٹی کی سطح بڑھا دیتے ہیں جو گنج پن کے اہم ترین سبب سمجھے جاتے ہیں۔ محققین کے مطابق ان دو اجزا کی وجہ سے بتدریج بالوں کے غدود سکڑنے لگتے ہیں اور بال ختم ہونے لگتے ہیں۔