ترکی : کرد باغیوں کا بم دھماکہ ، تین فوجی ہلاک

ہفتہ 23 اپریل 2016 10:06

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء) ترکی میں کرد باغیوں کے بم دھماکے میں کم از کم تین فوجی ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی صوبہ تیونسیلی میں کرد باغیوں نے ایک فوجی گاڑی کو سڑک کنارے بم دھماکے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک ہوگئے دھماکے کے بعد ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جبکہ موقع سے فرار ہونے والے باغیوں پر ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :