بھارت کا یوغر دہشتگرد ڈولکن عیسیٰ کو ویزہ جاری کرنا انتہائی قابل مذمت ہے ، چین

ہفتہ 23 اپریل 2016 10:06

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء) چین نے دہشتگرد قرار دیئے جانیوالے عالمی یوغر کانگریس کے رہنما ڈولکن عیسی کو بھارت کی جانب سے ویزہ جاری کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ جو کہ ڈبلیو یو سی کے رہنماؤں کو اپنے مسلم اکثریتی صوبہ سنکیانگ میں دہشتگردی کا حامی سمجھتا ہے وہ ڈولکن کو انٹر پول کے سرخ کارنر کا دہشتگرد سمجھتا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام ممالک پر لازم ہے کہ ڈولکن کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی صورتحال میں بھارت کا ڈولکن کو ویزہ جاری کرنا انتہائی قابل مذمت ہے ۔

متعلقہ عنوان :