اسلام آباد، عمران کی زیر صدارت پی ٹی آئی سٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس ، پانامہ لیکس پر حکومتی رویے بارے تبادلہ خیال ، 24 اپریل کو اہم ترین خطاب کے نکات پر غور،ملکی مجموعی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر بھی بات چیت

ہفتہ 23 اپریل 2016 09:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنت کے مطابق اجلاس میں نعیم الحق‘ جہانگیر ترین‘ ڈاکٹر شیریں مزاری ‘ اسد عمر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی کمیٹی میں پانامہ لیکس پر حکومتی رویے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین تحریک انصاف نے 24 اپریل کو اہم ترین خطاب کے نکات پر بھی غور کیا گیا اور ملکی مجموعی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔