کراچی،ہیٹ سٹروک کے باعث خاتون سمیت3 افراد جاں بحق ،درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ،مزید 2 روز شدید گرمی کی لہر برقراررہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
ہفتہ 23 اپریل 2016 09:45
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء) کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اورمزید 2 روز شدید گرمی کی لہر برقراررہنے کا امکان ہے۔ ایدھی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شہر میں پڑنے والی گرمی کے باعث 34 سالہ شرافت اور50 سالہ محمد ستار جاں بحق ہوگئے۔
رنچھوڑ لائن میں سڑک پار کرتے ہوئے ایک نامعلوم خاتون اچانک گر کر بے ہوش ہوگئیں۔خاتون کو فوری طور پراسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئیں ، محکمہ موسمیات نے حال ہی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ کراچی میں 24 اپریل تک شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر سے چلنے والی ہوائیں بند ہونے کی صورت میں ہیٹ انڈیکس اس سے بڑھ بھی سکتا ہے لہذا شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اوراگرنکلیں تو اپنے سر اور چہرے کو اچھی طرح ڈھانپ لیں اس کے علاوہ پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیے جانے کے بعد سندھ حکومت اور کے ایم سی کے زیر انتظام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام طبی اور نیم طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ جب کہ ہیٹ ویو کے متاثرہ افراد کی طبی امداد کے لیے بنائے گئے خصوصی وارڈز کو فعال کردیا گیا ہے۔دوسری جانب چیف سیکریٹری نے گرمی سے جاں بحق ہونے والے شخص کی ہلاکت پر متعلقہ اداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک کے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا، بتایا جائے کہ اہم شاہراہوں پر کتنی سبیلیں لگائی گئیں ہیں جب کہ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ اسپتالوں کو ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لیے الرٹ کیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے نتیجے میں 1200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ڈاکٹرز کے مطابق عوام گرمی سے بچنے کیلئے آپ گھریلو ٹوٹکے بھی استعما ل کرسکتے ہیں، شدید گرمی کی صورت حال میں لوگ بلا ضرورت اپنے گھروں سے نہ نکلیں اور ٹھنڈے مشروبات اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔دیسی مشروبات کا استعمال بڑھادیں۔ مرغن غذاوٴں سے پرہیز کریں۔ کھانے میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھا دیں۔گرمیوں میں کھانا پکانے میں گرم مصالحے استعمال نہ کریں۔ہلدی،دھنیا، سفید زیرہ، ٹماٹر، لیموں، دہی، املی، آلو بخارہ کھانے میں استعمال کریں۔ لیموں پانی کا استعمال بھی گرمی کا اچھا توڑ ہے۔دہی اورکچی لسی کا استعمال روزمرہ کا معمول بنا لیں۔ ہلکے رنگ کے کپڑے پہنے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 23 اپریل 2016 کی مزید خبریں
-
سوات ،بونیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیراعلیٰ کے پی کے کے مشیر سورن سنگھ قتل
-
سینیٹ اجلاس :ملک بھر میں ”اپنا گھرسکیم“ کے تحت ایک ہزار بستیاں تعمیر نے کے منصوبے پر کام جاری ہے ،حکومت ،اسلام آباد میں گھروں کے بجائے فلیٹس تعمیر کرنے کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھجوادی ہے، اکرم خان ... مزید
-
پورٹ قاسم پر کوئلہ سپلائی نظام کی بحالی ، ایکنک نے تیرہ ارب 33کروڑ کی منظوری دیدی
-
وزیر اعلیٰ سندھ کا پولیس شہداء کا معاوضہ 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 60 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ
-
24 اپریل کو تحریک انصاف کے جلسہ کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا، ایف نائن پارک رات 10 بجے خالی کردیا جائے گا
-
نوازشریف قوم سے ہاتھ کرگئے ،کمیشن کوتحقیقات کیلئے مدت کاتعین نہیں کیاگیا
-
وزیراعلیٰ سندھ نے 69 اے ایس آئی کی بھرتیوں کی منظوری دے دی،6000 ٹریفک کانسٹیبلز کی بھرتیوں کی منظوری دے دی
-
لاہور،سپیشل کورٹ سنٹرل نے 17سال پرانے کیس کا فیصلہ سنا دیا ، پی ٹی سی ایل کی ایک ملازمہ کو فراڈ کے الزام میں 6سال قید بامشقت، دس ہزار جرمانے کے ساتھ معاوضہ دینے کی سزا
-
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی منصوبہ بندی 15 جون کو اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہوئی:گواہان،مزید دو گواہوں شکیل اور جنید وحید کے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بیانات قلمبند،آئی جی آفس کے کانسٹیبل احسن بٹ کے دو فائر ... مزید
-
کراچی، اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بیوٹی پارلر سے ہیروں کے ہار کی مبینہ چوری پر نیب افسر کی اہلیہ نے اداکارہ اور بیٹی پر مقدمہ درج کرا دیا
-
ہیڈ کوچ کیلئے پیٹر مورس اور عاقب جاوید مضبوط امیدوار ، اگر پی سی بی نے غیر ملکی کوچ کے انتخاب کا فیصلہ کیا تو ممکنہ طور پر پیٹر مورس جبکہ ملکی کوچ ہونے کی صورت میں عاقب جاوید کامیاب امیدوار قرار پائیں ... مزید
-
سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی سزا،محمد عامر کو دورہ انگلینڈ کے لئے ویزہ جاری نہ ہونے کا خدشہ،’ محمد عامر کاکیس اس بات پر منحصر ہے کہ کہیں ان کا انگلینڈ داخلہ عوامی حقوق کے منافی تو نہیں، امیگریشن وکلاء ... مزید
-
ایشیا کبڈی کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی،مئی میں ہونے والے ایونٹ میں بھارت نے شرکت کی تصدیق کردی،سات ٹیمیں شرکت کرینگی
-
پانامہ لیکس، وزیراعظم کا تحقیقاتی کمیشن کے قیام کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان ، گیڈر بھبکیوں سے ڈرنے والا نہیں، میرا خاندان حساب دینے کو تیار ہے‘ الزامات ثابت ہوئے تو ایک لمحہ ضائع کیے بغیر ... مزید
-
حکومت نے پانامہ لیکس کے معاملے پر تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کو کمیشن بنانے کے لئے خط لکھ دیا ، پاناما لیکس میں شامل تمام پاکستانی شہریوں کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنایا جائے، آف شور کمپنیوں میں ... مزید
-
الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں، اعلیٰ سطحی اجلاس میں انتخابات کو منصفانہ ،غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کا جائزہ لیا گیا
-
کراچی،ہیٹ سٹروک کے باعث خاتون سمیت3 افراد جاں بحق ،درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ،مزید 2 روز شدید گرمی کی لہر برقراررہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
-
ملکی ترقی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ،صدر ،وزیر اعظم ،نواز شریف کی ممنون حسین سے ملاقات ،پانامہ لیکس کی تحقیقات سے متعلق چیف جسٹس کو خط اور حالیہ اجلاسوں میں حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں ... مزید
-
چھوٹو گروپ کا سہولت کار رضاشاہ مزرانی کھیتران دو ساتھیوں سمیت بارکھان سے گرفتار
-
اسلام آباد، عمران کی زیر صدارت پی ٹی آئی سٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس ، پانامہ لیکس پر حکومتی رویے بارے تبادلہ خیال ، 24 اپریل کو اہم ترین خطاب کے نکات پر غور،ملکی مجموعی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر ... مزید
-
پاک بھارت قیادت مذاکرات کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہے،عبدالباسط ، اسلام آباد اب بھی خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کی بحالی کیلئے نئی دہلی کے جواب کا منتظر ہے ، امن عمل کو آگے لیکر جانے کے لئے ... مزید
-
الیکشن کمیشن ، اراکین سینٹ کے گوشواروں کی تفصیلات جاری ، اعتزاز احسن کے پاس ایک ارب 88 کروڑ سے زائد کے اثاثے‘ دوسرے نمبر پر سینیٹر اعظم سواتی 83 کروڑ 42 لاکھ ‘ تیسرے نمبر پر اسحاق 2 کروڑ 77 لاکھ روپے کا ... مزید
-
چیئرمین نیب کی چیف جسٹس سے ملاقات،کرپشن کیسز کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی،شریف برادران کے کیسز کا کیا بنا؟صحافی،جمعہ نماز کا ٹائم ہے نماز پڑھیں،قمر زمان کا جوب
-
جاوید ہاشمی کی طرح عمران خان کو کبھی دھوکہ نہیں دوں گا، شاہ محمود قریشی ،پانامہ لیکس پر حکومت کو فرانزک آڈٹ پر اعتراض ہے،بااختیار کمیشن نہ بنا کر حقیقت کو چھپایا جارہا ہے ،رہنما تحریک انصاف
-
کمیشن کے سامنے پیش ہو کر خود پر لگنے والے تمام الزامات کا جواب دوں گا،حسین نواز
-
نواز شریف نے صورتحال کو ڈی فیوز کرنے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے،عمران خان ، اس کی کوئی اہمیت نہیں، حکومت سنجیدہ ہے تو تمام جماعتو ں کو بیٹھا کر ٹرم آف ریفرنس طے کرنا چاہیے ،یہ لوگ آپس میں باری باریا ... مزید
-
وزیراعظم کے بیٹے منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ہیں،شیخ رشید ، وزیراعظم کی تقریر میں کوئی جان نہیں تھی وہ ایک بار بھی قوم سے خطاب کرینگے، کمیشن کے ٹرم آف ریفرنس ناقابل قبول ہیں ، نجی ٹی وی سے گفتگو
-
آف شور کمپنی بنانا قانونی ، منی لانڈرنگ کسی نے کی تو کارروائی ہونی چاہیے،میاں منشاء ، ایم سی بی کے 26 سال پرانے کیس کی تحقیقات ہورہی ہیں جواب جمع کروادیا ہے، نجی ٹی وی کو انٹرویو
-
بھارت کا یوغر دہشتگرد ڈولکن عیسیٰ کو ویزہ جاری کرنا انتہائی قابل مذمت ہے ، چین
-
ترکی : کرد باغیوں کا بم دھماکہ ، تین فوجی ہلاک
-
جنوبی کوریا نے مفرور خواتین کی ان کے خاندانوں سے آمنے سامنے ملاقات بارے شمالی کوریا کی پیشکش مسترد کردی
-
جسمانی سرگرمیوں کا حصہ بننے والے مرد جلدی گنجے ہوتے ہیں: تحقیق
-
داعش امریکہ کیلئے بڑھتا ہوا خطرہ بنتی جا رہی ہے‘ امریکی رکن کانگریس
-
جنوبی کوریا‘ ریل پٹڑی سے اتر گئی‘ ایک انجینئر ہلاک‘ آٹھ افراد زخمی
-
اثاثوں بارے امریکی عدالت کا حکم ناقابل قبول ہے ، ایران ، امریکہ کو یہ اثاثے واپس کرنا ہونگے، جاوید ظریف
-
بھا رت میں گرمی سے 100 افراد ہلاک، ریاست تلنگانہ میں 45، آندھرا پردیش میں 17 جبکہ اڑیسا 43 افراد ہلاک، شدید گرمی سے متاثرہ ریاستوں میں تعلیمی ادارے بند ، لوگوں کا کْھلی فضا میں کام کرنا محال ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.