سپن باؤلر سعید اجمل کی اسلحہ سمیت تصاویر سامنے آگئی

جمعہ 22 اپریل 2016 13:05

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2016ء ) اپنے مشکوک ایکشن کی وجہ سے پابندی کے شکار سپن باؤلر سعید اجمل کی اسلحہ سمیت تصاویر سامنے آگئی ہیں جواْنہوں نے خود سوشل میڈیا پر مداحوں کیساتھ شیئرکیں۔ تصاویر میں دیکھاجاسکتاہے کہ سعید اجمل نے فیصل آباد کے باغ جناح میں ایک 222کلاشنکوف کیساتھ سرپر پولیس کی ٹوپی رکھے تصاویر بنوائیں اور بعد میں فیس بک پر شیئرکردیں۔

(جاری ہے)

امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ زیرنظر تصاویر میں موجود پولیس اہلکاروں سے سعید اجمل نے اسلحہ اور کیپ مانگ کر استعمال کیں لیکن اس ضمن میں درست معلومات دستیاب نہیں۔سعید اجمل کی تصاویر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں نے طرح طرح کے تبصرے کیے ، کسی نے تصاویر کو سراہا تو کئی لوگوں نے ایسے کاموں سے دور رہنے کی تجویز دی اور کہاکہ وہ نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔ کسی نے تجویز دی کہ کرکٹ آپ لوگوں کے بس کی با ت نہیں رہی ، اب ایسے ہی کوئی اور کام شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :