انگلینڈ ہاکی کلب نے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی سیریز کرانے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 22 اپریل 2016 13:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2016ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور روایتی حریف بھارت کے سابق کھلاڑی انگلینڈ میں اگلے ماہ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔انگلینڈ میں قائم سلوہ ہاکی کلب نے پاکستان اور ہندوستان کے سابق ہاکی کھلاڑیوں کے درمیان تین میچوں کی میزبانی کا بیٹرا اٹھایا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گرلال بٹر نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان دنیائے ہاکی کے دو بڑے نام ہیں، دونوں ملکوں کے سابق کھلاڑیوں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا انعقاد دلچپسپ ہوگا۔

ہاکی سیریز کے تمام میچ سلوہ میں قائم ہاکی کلب میں 13، 14 اور 15 مئی کو ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم میں محمد عتیق ،محمد رضوان، محمد خالد، عدنان ذاکر، اختر علی، محمدعمران، محمد شریف، محمد حسین، محمد ثقلین، ریحان بٹ، سلمان اکبر، محمد ارشد، بابر عبداللہ، علی افراز، طارق عزیز، شامل ہیں جبکہ طاہر زمان ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ہندوستانی ٹیم میں دیپک ٹھاکر پرپجوت سنگھ، سرونتیج سنگھ، یوراج والمیکی، گبراج سنگھ، کملدیپ سنگھ، ہرپال سنگھ، وکرام کنتھ، راجپال سنگھ، نسلیش اپانا، ایندرجیت سنگھ، گورجندر سنگھ، تیرون پریرا، کنڈانڈا اپانا اور بوپیا کنڈانڈا شامل ہیں،ٹیم کے کوچ سندیپ سگوان ہوں گے۔

سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینیر کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کو ان میچوں پر بھی کوئی اعتراض نہیں بلکہ پاک-انڈیا ہاکی کے سابق کھلاڑیوں کے درمیان سیریز کا انعقاد خوش آئند ہے۔پاکستانی ٹیم کے کوچ طاہر زمان نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ویزے حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :