5 لاکھ کی مرسیڈیز ،6 لاکھ کا ٹریکٹر وزیر اعظم کی گاڑیوں کی قیمت پر لوگ حیران ،نواز شریف کے اثاثے عباس اینڈ کمپنی میں ایک نائب قاصد کی تنخواہ سے بھی کم

جمعہ 22 اپریل 2016 09:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2016ء) وزیر اعظم کے گوشواروں پر عوام کی حیرانگی 73 ماڈل کی مرسیڈیز گاڑی کی قیمت مہران گاڑی سے بھی کم صرف 5 لاکھ روپے اور 2011 ماڈل کا ٹریکٹر 6 لاکھ روپے کا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری گوشواروں کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف 1973 ماڈل کی مرسیڈیز گاڑی جس کا نمبر LHD-280 ہے اس کی مالیت صرف 5 لاکھ روپے ہے جو ایک عام ایف ایکس یا مہران گاڑی کی قیمت سے بھی کم ہے وزیر اعظم کے پاس 2011 ماڈل کا ٹریکٹر جس کا نمبر LES-11-7786 ہے اس کی مالیت بھی محض 6 لاکھ روپے بتائی گئی ہے جبکہ نئے ٹریکٹر کی قیمت 11 لاکھ 74 ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے جو اصل قیمت سے کئی گنا کم ہے یہ قیمتیں دیکھ کر عوام حیران رہ گئے اور کئی سوالات اٹھنے لگے کہ اتنی کم قیمت میں یہ گاڑیاں کہاں سے ملتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ادھروزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے اثاثے عباس اینڈ کمپنی میں ایک نائب قاصد کی تنخواہ سے بھی کم ہیں الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری گوشواروں کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف عباس اینڈ کمپنی کے کاروبار میں صرف 10000 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ان کے اثاثوں کی مالیت ایک نائب قاصد کی تنخواہ سے بھی کم ہے جو حکومت نے خود کم از کم تنخواہ 13 ہزار روپے مقرر کی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :