وزراء وزیراعظم سے علیحدگی میں ملاقات کیلئے وقت مانگتے رہے، بارہ فوجی افسران کو کرپشن کے الزامات پر برطرفی کی خبر پہنچنے پر وفاقی وزراء اور وزیراعظم گہری سوچوں میں ڈوب گئے،کابینہ اجلاس کی اندرونی خطاب

جمعہ 22 اپریل 2016 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2016ء) وزیراعظم کی طرف سے وفاقی کابینہ اور خصوصی مشیروں سے خطاب سے قبل وزراء علیحدگی میں ملاقات کیلئے وقت مانگتے رہ گئے لیکن وزیراعظم اجتماعی صورتحال پر خطاب کرنے کے بعد اٹھ کر چلے گئے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم جب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے عین اس وقت آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے بارہ فوجی افسران کو کرپشن کے الزامات پر برطرف کرنے کی خبر پہنچ گئی یہ خبر ملتے ہی وفاقی وزراء اور وزیراعظم گہری سوچوں میں ڈوبے ہوئے دیکھا گیا دو وفاقی وزراء کی طرف سے وزیراعظم سے علیحدگی میں دو منٹ گفتگو کیلئے وقت مانگا گیا لیکن وزیراعظم نے کوئی ریمارکس دیئے بغیر دونوں کی درخواست رد کردی اس کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوتے ہی الیکشن کمیشن نے وزیراعظم اور دیگر اہم رہنماؤں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کیں تو اس پر بھی وزیراعظم ہاؤس میں کافی پریشانی پائی گئی

متعلقہ عنوان :