دہشت گردوں کی جرمن شہریت ختم کرنے کی تجویز

جمعہ 22 اپریل 2016 10:28

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2016ء)جرمن مخلوط حکومت میں شامل جماعت سی ڈی یو نے دہری شہریت کے حامل دہشت گردوں کی جرمن شہریت ختم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن سیاسی جماعت سی ڈی یو (کرسچین ڈیموکریٹک یونین) کے داخلی امور کے ماہرین کی مرکزی کمیٹی نے پیٹر بوئتھ کی قیادت میں تیرہ اپریل کو جس دستاویز کی منظوری دی، اْسے ’اسلامی انتہا پسندی اور سلفی اسلام کے خلاف کوششیں‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔

اس دستاویز کے مطابق ریاست کو ایسے افراد کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہیے، جو ’انسانی وقار کے منافی نظریے یا کسی دہشت گرد تنظیم کی حمایت‘ کرتے ہوں۔ تازہ مطالبے کے پس منظر میں جرمنی میں دہشت گردانہ حملوں کے بڑھتے ہوئے امکان پر پائی جانے والی تشویش کارفرما ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی میں ایسے انتہا پسند مسلمانوں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے، جو ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی جنگ میں شامل ہونے کے لیے جرمنی سے عراق اور شام کے سفر پر جا رہے ہیں۔

آئینی تحفظ کے محکموں کے پاس ایسے تقریباً سات سو کیسز کی تفصیلات ہیں اور سی ڈی یْو کی آئینی ترمیم کی تجویز کا مقصد ملک کو انہی دہشت گردوں سے بچانا ہے۔ 2011ء اور 2015ء کے درمیانی عرصے میں دہری شہریت کے حامل 164 مبینہ ’جہادیوں‘ کے خلاف تحقیقات شروع کی گئیں۔ شہریت سے متعلق قانون میں ترمیم اس امر کی ضمانت فراہم کرے گی کہ ایسے انتہا پسند واپس جرمنی نہیں آ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :