اسرائیل کے خلاف خصوصی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے، عرب لیگ

جمعہ 22 اپریل 2016 10:27

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2016ء) عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل پر خصوصی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔

(جاری ہے)

العربی نے یہ بات اس حالیہ اسرائیلی اعلان کے جواب میں کہی، جس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ان کا ملک گولان کا مقبوضہ پہاڑی علاقہ کبھی بھی نہیں چھوڑے گا۔ قاہرہ میں 22 عرب ممالک کے وفود کے ایک اجلاس میں اس اسرائیلی اعلان کی مذمت بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967ء میں گولان کے علاقے پر قبضہ کیا تھا جبکہ 1981ء میں اسے باقاعدہ طور پر اپنا حصہ بنا لیا تھا۔ اقوام متحدہ اس علاقے کو مقبوضہ قرار دیتی ہے اور اسرائیل کا حصہ تسلیم نہیں کرتی۔

متعلقہ عنوان :