چین پر واضح کردیا مسعود اظہر بارے دوہریا معیار اپنانے سے باز رہے ، منوہر پاریکر ، چین سمیت تمام ممالک کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 22 اپریل 2016 10:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2016ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ چین پر واضح کردیا ہے کہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے حوالے سے دوہرا معیار نہ اپنایا جائے بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے منوہر پاریکر نے کہا کہ چینی حکام پر ایک بار پھر واضح کردیا ہے کہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے حوالے سے دوہر معیار نہ اپنایا جائے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو کنٹرول کرنے کیلئے چین سمیت تمام ممالک کو ہر پہلو کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے واضح ر ہے کہ چین نے مسعود اظہر پر پابندی بارے اقوام متحدہ میں بھارت کی قراردادوں کو ویٹو کردیا تھا

متعلقہ عنوان :