چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول قریبی ساتھیوں سمیت اسلام آباد منتقل

جمعہ 22 اپریل 2016 10:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2016ء ) چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول کو قریبی ساتھیوں سمیت اسلام آباد منتقل کر دیا گیا جہاں اس سے حساس اداروں کے اہلکار پوچھ گچھ اور تفتیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق راجن پور میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول کو قریبی ساتھیوں سمیت اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں اس سے حساس اداروں کے اہلکار پوچھ گچھ اور تفتیش کریں گے ۔ واضح رہے کہ غلام رسول عرف چھوٹو نے دو روز قبل اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :